09 July 2013 - 23:20
News ID: 5626
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی - ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے لبنان بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تکفیری ذھنیت کے پس پردہ سامراج کی چال سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے ارسال کردہ بیانیہ میں جنوب لبنان کے بئرالعبد نامی علاقہ کے حالیہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ۔


حجت الاسلام جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج حزب اللہ خونخوار درندہ اسرائیل کے مقابلے میں عالم اسلام کی فرنٹ لائن شمار ہوتی ہے اس لئے عالمی سامراج، عالم اسلام کے اس اہم دفاعی مورچے کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش میں ہے کہا: لیکن دشمن نہ اس سے پہلے کامیاب ہوا تھا اور انشاء اللہ نہ اب ہوگا کیونکہ دنیا جانتی ہے اس کی قیادت ایسے دانا، بصیر، شجاع اور مخلص ہاتھوں میں ہے کامیابیاں ہمیشہ جنکا قدم چومتی رہے گی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج عالم اسلام کے سامنے تکفیری سوچ ایک خطرناک شکل میں ظاہر ہو رہی ہے کہا: اس سوچ کے پس پردہ عالمی سامراج امت مسلمہ کی اہم اور مضبوط بنیادوں کو کھلوکھلا کرنے میں مصروف ہے ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے لبنان کے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کو اپنی آپ مثال بتاتے ہوئے کہا: حزب اللہ نے روئے زمین کے سب سے بڑے فسادی اسرائیل کو شکست دے کر عالم اسلام اور بیدار مغز انسانوں میں اپنا خاص مقام حاصل کرلیا ہے ۔


انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے دعا کرتے ہوئے سید المقاومت حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ، لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬