27 March 2015 - 15:42
News ID: 7961
فونت
تقریبا چالیس سعودی فوج ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن کے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور یمنی رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے وحشیانہ فضائی حملوں کا جواب دیتے ہوئے شمالی علاقوں میں سعودی عرب سے ملحقہ سرحد پر نجران کے علاقہ میں 35 سعودی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ 40 سعودی فوجویں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یمنی فوج اور یمنی رضاکار دستوں کے گرفت میں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی فضائیہ نے سعودی عرب اور چند دیگر ملکوں کے ہوائی حملوں کے ردعمل میں سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے اور شمالی علاقوں میں سعودی عرب سے ملحقہ سرحد پر نجران کے علاقہ میں 35 سعودی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ 40 سعودی فوجویں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انصاراللہ کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے : یمنی فوج کی طرف سے مار کرائے گئے اس سعودی عرب کے طیارے کے پائلٹ کا نام مصطفی شمسان ہے۔

یمن پر سعودی عرب کے حملے کے آغاز کے بعد یہ پہلا طیارہ ہے جو دارالحکومت صنعا کی سڑک ساٹھ پر مار گرایا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انصاراللہ اور محمد عبدالوہاب کی فورسیز کے درمیان سعودی عرب کے سرحدی علاقے صعدہ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ انصاراللہ نے اپنے ملک کے سرحدی علاقے صعدہ پر سعودی حملے کے جواب میں، سعودی عرب میں نجران کے متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ایک معتبر نیوز چینل نے خبر دی تھی ہے کہ انصاراللہ نے سعودی عرب کے پینتیس دیہی علاقوں کو نجران کے علاقے میں اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اور صوبہ صعدہ اور نجران کے علاقوں میں سعودی فورسیز پر حملہ کرکے چالیس سعودی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

قابل ذکر ہے المیادین کے خبر کے مطابق یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصور ہادی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض  پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت کے لئے مصر جائیں گے، سعودی عرب کے حملوں میں اب تک 50 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬