‫‫کیٹیگری‬ :
27 March 2015 - 23:24
News ID: 7963
فونت
ایران کے نائب وزیر خارجہ :
رسا نیوز ایجنیس ـ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : بعض ممالک جو خودسرانہ کارروائیوں سے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس سے امن عالم کو کوئی تقویت نہیں ملتی ہے۔
حسين امير عبداللہيان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : میں نے روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائیل بوگدانف سے ملاقات میں کہا ہے کہ بعض ممالک جو خودسرانہ کارروائیوں سے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس سے امن عالم کو کوئی تقویت نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے حالیہ مظالم پر ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے پٹھو عرب ملکوں کی جارحیت کو یمن کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے جنگ و حملے کرنے کو آسان اور اس کے اختمامی مراحل کو سخت جانا ہے اور بیان کیا : فضائی حملے اور جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن جنگ کا خاتمہ ایک مشکل کام ہے۔

انہوں نے علاقہ میں بد امنی ایجاد ہونے کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : فوجی مداخلت سے یمن اور علاقے میں انتہا پسندی اور دہشتگردی میں اضافہ ہو گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے فوجی اقدام روکنے اور مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : یمن کے خلاف جاری تمام فوجی اقدامات فوری طور پر روکے جائیں۔ یمن کے تمام گروہوں سے اپیل کی کہ وہ قومی مذاکرات کا آغاز کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬