رسا نیوز ایجنسی ـ ملک شام کے صدر جمہور نے روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتہ دمشق میں ہوئے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ملک شام کے بحران میں موسکو کا موقف یہ امید پیدا کر رہی ہے کہ نئے راہ کے نقشہ میں عالمی توازن پیدا ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک شام کے صدر جمہور بشار اسد نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف سے دمشق میں ملاقات کے درمیان تاکید کی ہے کہ ملک شام کے بحران میں موسکو کا موقف یہ امید پیدا کر رہی ہے کہ نئے راہ کے نقشہ میں عالمی توازن پیدا ہوگا ۔
انہوں نے اسی طرح ملک شام جو دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے جس دہشت گردوں کی حمایت عربی اور مغربی ممالک کر رہی ہے ایسے حالات میں ملک شام کا روس کی طرف سے حمایت اور اس کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، وضاحت کی : امریکا تمام ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرتا ہے اور جنگ ایجاد کرنے کی سیاست پر منحصر ہے ۔
دوسری طرف روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف جو دمشق روانہ ہوئے تھے اس ملاقات میں کہا : موسکو کا اپنے موقف پر قائم رہنا شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی راستہ پیدا کرنا ہے ۔
سرگئی ریاب کوف اس سے پہلے شام کے وزیر خارجہ «ولید المعلم» اور اس کے نائب «فیصل مقداد» سے ملاقات کی ۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف شام کے وزیر خارجہ سے اس ملاقات سے پہلے ملک شام کے بحران کا سیاسی حل اور دھمکیوں کی مخالفت پر اپنے سخت موقف پر قائم رہا ہے ۔
اس سلسلہ میں انہوں نے تاکید کی تھی کہ موسکو سلامتی کونسل میں ملک شام کے لئے اقوام متحدہ کے منشور کے ساتویں بند کے فیصلہ کا مخالف ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے