‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2013 - 18:15
News ID: 5950
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادار کے صدر اور حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے مختلف مذاہب و ادیان کے طرز عمل و عقائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مختلف احکام میں اختلاف اس وجہ سے ہے کہ حق کی تشخیص میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔
آيت ‌الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادار کے صدر آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے امام خمینی (ره) حسینیہ میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : اندرونی و بیرونی افعال کے درمیان حلقہ وصل صبر ہے ۔

انہوں نے سورہ والعصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سورہ میں کلمہ حق کو بیان کرتے ہوئے کہا : کلمہ حق کا استعمال بہت زیادہ ہے اور مفہوم حق میں ثبوت بنیادی عنصر ہے ۔

مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے ممبر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : کبھی کہتے ہیں یہ کلام کلام حق ہے اور اس سے صدق کا معنی لیتے ہیں ایسے حالت میں حق صفت واقع ہوتا ہے اس قول کے لئے جو قول حق ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس اشارہ کے ساتہ کہ بعض مواقع پر خود عمل کو حق کہا جاتا ہے وضاحت کی : قرآن کی آیات میں بیان ہوا ہے کہ مومنین وہ ہیں جو اپنے مال میں محروموں کے حق کے قائل ہیں مگر یہ حق الفاظ و اعمال والے حق کے معنی میں نہیں ہے بلکہ یہ امر اعتباری ہے ۔

آیت ‌الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتہ کہ حق کا استعمال کبھی حقیقی ہوتا ہے تو کبھی اعتباری بیان کیا : کبھی حق عقائد اور کبھی اقدار اور کبھی واقعیت سے تعلق رکھتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتہ کہ دین کے مطالب دو حصہ عقائد و اقدار سے تشکیل پائی ہے وضاحت کی : بعض مواقع پر حق صفت دین کے عنوان سے استعمال ہوا ہے ، دین حق یعنی یہ کہ اس کے عقائد و اقدار دین حق ہیں ۔

مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے ممبر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے «تواصوا بالحق» کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : اس آیہ میں بلزوم تقدیر میں ہے یعنی حق کے ملازم رہو اور حق کی رعایت کرو ۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ حق کا ملازم ہونا حق کے کس حصہ میں شامل ہوتا ہے بیان کیا : بعض مفسرین بیان کرتے ہیں کہ یہاں پر حق مطلق ہے اور یہاں واقعیت ، عقائد و اقدار میں شامل ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس اشارہ کے ساتہ کہ مختلف مذاہب و ادیان کے طرز عمل و عقائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مختلف احکام میں اختلاف اس وجہ سے ہے کہ حق کی تشخیص میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔ 

آیت‌الله مصباح یزدی نے بیان کیا : بعض حق اعتقاد سے مرتبط ہے لیکن اس میں دیکھنا ضروری ہےکہ کیا وہ عقائد صحیح ہے یا نہیں اور بعض اقدار سے تعلق رکھتے ہیں کہ بعض عمل کو انجام دیا جائے اور بعض کو انجام نہیں دیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬