19 September 2013 - 18:20
News ID: 5951
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عالمی مسلمان علماء کونسل کے صدر کو صرف کچہ ہی گھنٹہ کویت میں گذارنے کے بعد لوگوں کی زبردست اعتراض کی وجہ سے اس ملک سے نکال دیا گیا ۔
قرضاوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مسلمان علماء کونسل کے صدر شیخ یوسف قرضاوی جو کہ اسلامی خیریہ انجمن کی طرف سے چوتھی سیمینار " انسانوں کی بہتر صورت میں مدد کرنے میں تعاون میں اضافہ " کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی غرض سے کویت پہوچے تھے کچہ ہی گھنٹہ کے بعد ان کو وہاں کی عوام اور سیاسی پارٹیوں کی طرف سے شدید اعتراض کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے مجبور ہو کر کویت سے واپس ہونا پڑا ۔

مخالفین نے اس فتنہ پھیلانے والے عالم دین کو کویت میں آنے پر اعلان کیا ہے کہ قرضاوی اپنے فتوی کے ذریعہ بہت سارے بے قصور و بے گناہ لوگوں کا خون بہایا ہے ۔

کویت پارلیہ مینٹ کے ممبر عبدالله التمیمی نے اس سلسلہ میں بیان کیا ہے کہ قرضاوی کے ہلکے و سخیف فتوا اور اسلامی ممالک کے درمیان اختلاف و دشمنی پیدا کرنے کا باعث ہوا ہے اس لئے ان کا اسلامی ممالک اور خاص کر اس ملک میں آنے پر پابندی لگانی چاہیئے ۔

انہوں نے اسی طرح اسلامی خیریہ انجمن کے صدر عبد الله المعتوق پر اسلام میں بدعت پیدا کرنے والے اس طرح کے لوگوں کو دعوت دینے پر تنقید کی ہے ۔

کویت پارلیہ مینٹ کے ایک اور ممبر ریاض العدسانی نے بھی اس ملک میں قرضاوی کے ورود پر سختی سے رد عمل پیش کیا ہے اور کہا : کویت پر حملہ کرنے کے لئے قرضاوی کی طرف سے صدام حسین کی حمایت کو ہم لوگ کبھی بھی نہیں بھول سکتے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬