![آيت الله سبحاني](/Original/1392/06/28/IMAGE635152135699687500.jpg)
حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے امام زاده سید علی (ع) کی ثقافتی و تعلیمی بخش کے افتتاحی تقریب کے درمیان رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس اشارہ کے ساتہ کہ آئمہ کی اولاد نے ہماری ملک کے فضا کو منور کر رکھا ہے بیان کیا : انبیا و اولیای الهی کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : مسلمانوں کی ذمہ داری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احترام اور ان سے محبت کرنا ہے اور قرآن مجید کی آیات بھی اس امر کو بیان کر رہی ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور رسول خدا اسلام کی بنیادوں میں سے ایک بنیاد ہیں ۔
مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتہ کہ جب تک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ تھے اس وقت خود ان کا احترام واجب تھا اظہار کیا : حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وفات کے بعد ان کے آثار اور ان کی قبر کا احترام ، ان کے اولاد کی قبر کا احترام اور ان کی قبر و ان کے آثار و ان کی اولا کے آثار کو زندہ رکھنے والوں کا احترام واجب ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آثار اور ان کی اولاد اور ان کے آثار کا احترام خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احترام ہے بیان کیا : اس کے علاوہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔
انہوں نے اس طرح کی ثقافتی بخش کا وجود بہت ہی ضروری جانا ہے اور وضاحت کی : اس طرح کے ادارہ اسلام کی تبلیغ میں مدد کرتے ہیں ۔