‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2014 - 12:14
News ID: 6374
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روایات میں جوانی کو جنون سے تعبیر کیا گیا ہے کہا : جوان اپنے اعمال اور کردار پر خاص توجہ کریں اور تقوی الھی کی مراعات کریں تاکہ ضعیفی میں مشکلات سے روبرو نہ ہوں ۔
آيت ‌الله سبحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله جعفر سبحانی نے آج صبح اپنے درس خارج اصول کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا اخلاقی روایات کی تشریح میں کہا: روایات میں موجود ہے کہ انسان چالس سال کی عمر میں ہاتھوں میں عصا لے لے، البتہ اس روایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان عصا لیکر چلے ۔


انہوں نے مزید کہا: حضرت امام خمینی(ره) نے اپنے ایک درس میں اس روایت کی تشریح میں کہا کہ اس روایت کا مقصد ظاھری عصا نہیں ہے بلکہ اس روایت کا مقصد یہ ہے کہ انسان چالس سال کی عمر میں احتیاط سے کام لے ۔


اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روایات میں جوانی کو جنون سے تعبیر کیا گیا ہے کہا : چالس کی عمر میں انسان کی عقل کامل اور ادراک کی توانائی مکمل ہوجاتی ہے لھذا انسان اپنے اعمال اور کردار کی بہ نسبت احتیاط سے کام لے ۔


حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوان بیشتر الطاف الھی کے مورد توجہ ہے کہا: جوان اپنے اعمال اور کردار پر خاص توجہ کریں اور تقوی الھی کی مراعات کریں تاکہ ضعیفی میں مشکلات سے روبرو نہ ہوں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬