17 September 2013 - 18:55
News ID: 5942
فونت
سید ساجد نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سانحہ اپر دیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے عا م شہری سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، جب تک دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچا یا نہیں جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں ۔
سيد ساجد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے سانحہ اپر دیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے عا م شہری سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، جب تک عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچا یا نہیں جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

اس موقع پر سید ساجد نقوی نے اپر دیر سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے فوجی افسران و جوانوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا : فوجی افسران و جوانوں کی ملکی دفاع کیلئے قربانیاں لائق تحسین ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬