09 December 2013 - 15:04
News ID: 6199
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کی : ملک کو سخت ترین حالات کا سامنا ہے وحدت سے ہی مستحکم و توانا پاکستان حاصل کرسکتے ہیں ۔
سيد ساجد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اج مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے ہونے والی ملاقات میں کہا: امت مسلمہ کی فلاح و بقاء بھی باہمی احترام و بھائی چارے میں مضمر ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اتحاد کا دامن تھامنے سے ہی مستحکم ، توانا اور صحیح اسلامی فلاحی پاکستان حاصل کیا جاسکتا ہے کہا: امت مسلمہ کی بقاء بھی باہمی احترام و بھائی چارے میں مضمر ہے۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کو اس وقت دہشتگردی، لاقانونیت، غربت، مہنگائی اور توانائی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے کہا: ایک طرف پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے جبکہ دوسری جانب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے جبکہ دشمن کی ریشہ دوانیاں بھی عروج پر ہیں اور وہ قوم میں نفرت کے بیج بونے کیلئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے ایسے حالات میں ملک کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ باہمی احترام ، روداری اور وحدت کا دامن تھامیں اور مضبوط، مستحکم ، توانا اور ترقی یافتہ پاکستان کی جانب گامزن ہوں۔


انہوں نے مزید کہا: امت مسلمہ بھی اس وقت شدید مسائل کا شکار ہے، برما، مصر، فلسطین، بحرین، عراق ، افغانستان سمیت جہاں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں امت مسلمہ کو طرح طرح کے مسائل میں الجھادیا جاتا ہے اس لئے اب وقت ہے کہ اتحاد وحدت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اسی صورت میں ہی امت مسلمہ ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬