18 December 2013 - 15:38
News ID: 6233
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے ملک کی حالیہ صورت حال پر حکومت کو فوری طور پر نوٹس لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: چہلم سے پہلے اس طرح کی بد انتظامی اورغفلت عزاداری کے خلاف سازش ہے ۔
علامہ عارف حسين واحدي
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے راولپنڈی امام بارگاہ کے سامنے ہونے والے بمب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : ریاستی ادارے مکمل ناکام ہیں ملک میں دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں انتظامیہ ان پر آہنی ھاتھ نہیں ڈال رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : راولپنڈی سانحے کے بعد انتظامیہ کی مسلسل یک طرفہ کاروائیاں جاری ہیں، سانحے کے اصل مجرموں کو نظر انداز کر کے ان کو کھلی چھٹی دے دی گئی اور بے گناہوں کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے -
حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ چہلم سے پہلے اس طرح کی بد انتظامی اور غفلت عزاداری کے خلاف سازش ہے کہا: حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے، بدزبان اور تکفیری سوچ کے حامل عناصر کو حکومت طرف سے آزاد چھوڑ دیا گیا وہ ہر جگہ فرقہ وارانہ پروگرام کر کے انارکی اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں -
شیعہ علما کونسل کے مرکزی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری پر پابندی کی باتیں کر کے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ، حکومت ہوش کے ناخن لے کہا: ملک کے انٹیلی جنس ادارے جانتے ہیں کہ شرپسند کون ہیں اور امن پسند کون ہیں ؟ پھر ان پر مضبوط ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جاتا ؟ موجودہ حکمران اپنی اس پالیسی سے ملک و قوم کا نقصان کر رہے ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تشیع ملک میں اہم ترین قوت ہے ایسی سازشوں سے تشیع کو مٹایا نہیں جا سکتا کہا: کب تک یہ ظالمانہ توازن کی پالیسی جاری رہے گی ہمارا حکومت کو مشورہ ہے کہ مجرموں ، دہشتگردوں اور محب وطن امن پسندوں کو ایک پلڑے میں نہ تولیں یہ ناانصافی کب تک برداشت ہو گی، تشیع نے ھمیشہ اس ملک میں مثبت کردار ادا کیا ہے قربانیاں دی ہیں مگر کبھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی تاکہ ملک مستحکم رہے۔
حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد علی نقوی کا کردار اس حوالے سے بڑا واضح ہے کہا: ہم ریاست پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں کہ یہ ظلم اور نا انصافی کب تک ؟ عدلیہ اور حکمرں کیوں ملک کی سلامتی کو داو پر لگا رہے ہیں؟ عزاداری کو بند اور محدود کرنے کی باتیں کرنے والوں اور حکمرانوں پر واضح کر دینا چاھتے ہیں کہ تمھاری خام خیالی ہے عزاداری کسی مسلک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کی ضامن ہے، اتحاد و وحدت کا بہت بڑا ذریعہ ہے ،عزاداری کی مجالس میں شیعہ سنی مشترکہ طور پر نواسہ رسول کی یاد مناتےہیں، عزاداری ظلم کے خلاف بھر پور احتجاج ہے، دشمن عزاداری دہشتگرد، دشمن وطن اور دشمن اسلام ہیں ،حکومت نے اگر ان دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ نہ ڈالا تو یہ دہشت گرد ملک کو تباہی کے دھانے پر لے جا رہے ہیں-
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬