15 January 2014 - 14:34
News ID: 6329
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے جلوس محمدی کے شرکاء کو اس مبارک موقع کی مبارکباد پیش کی ۔
عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے جلوس محمدی کے شرکاء کو خطاب میں کہا: میلاد النبی کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے قوم نے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیاہے، امت کے تمام مسائل کا حل وحدت میں مضمر ہے، اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دے کر نہ صرف پاکستان مستحکم ہوگا بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، میلاد النبیؐ اور محرم الحرام کے جلوسوں میں مسلمانوں کی شرکت محمدؐ آلؑ محمدؐ سے محبت کا اظہار ہے کہا: پیغمبر اکرم کی زندگی کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپ عالم اسلام کے اتحاد کا مرکز اور نبی وحدت ہیں آپکی ذات مبارکہ ہمیں اخوت، بھائی چارے ، وحدت اور محبت کا درس دیتی ہے اور ہر قسم کے لسانی، علاقائی، فروعی اور جزوی و ذاتی اختلافات و تعصبات کی نفی کی اور انہیں نظر انداز کرنے کا حکم  فرمایا۔


حجت الاسلام واحدی نے دور حاضر میں سیرت نبوی کو خاص طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ایک تکفیری گروہ مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے میں مصروف ہے تمام مسلمان متحد ہو کر انکے تمام عزائم خاک میں ملادیں، مسلمانوں کو چاہئے کہ نبی اکرم کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات اور تعصبات کے خاتمہ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عید میلا دالنبی اور ہفتہ وحدت ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ ہم ان مبارک ایام میں پیغمبر اکرم کی سیرت سے صحیح استفادہ کریں کہا: تمام اسلامی مکاتب اور مسالک کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے باہم ملکر مشترکات کو بنیاد بناکر اجتماعی پروگرام کریں اور باہمی محبت و رواداری کو فروغ دیں ۔


واضح رہے کہ اس پروگرام میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ضلعی صدر مولانا قاسم جعفری، مولانا نصیر موسوی، ڈویژنل سیکرٹری سید محمود نقوی سمیت مرکزی عہدیداران موجود تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬