21 January 2014 - 12:53
News ID: 6346
فونت
عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نے بنوں ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر حملے میں 4 اہلکاروں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : موجودہ حالات میں شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ ان کے خلاف سخت فوجی آپریشن کرنے کی ضرورت ہے ۔
عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بنوں ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر حملے میں4اہلکاروں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : موجودہ حالات میں شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ ان کے خلاف سخت فوجی آپریشن کرنے کی ضرورت ہے ، اگر دیر ہوئی تو ملک کی سالمیت خطرہ میں پڑجائے گی۔ ا یف سی اہلکاروں کی شہادت ملک کی بقا کے لئے ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہئے اس لئے کہ مٹھی بھر دہشت گرد 19کروڑ عوام کو یرغمال نہیں بناسکتے ۔

انہوں نے مزید وضاحت کی : ریاستی ادروں کو شدت پسندوں کے خلاف نرم رویہ کی پالیسوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ پاکستان کی سالمیت خطرہ میں ہے ، وزیر داخلہ کو پاکستانی عوام اور سیاسی جماعتوں نے شدت پسندوں سے مذاکرات کا جو مکمل مینڈیٹ دیا تھا اس سے موجودہ حکومت تاحال نتائج حاصل نہیں کر پائے اور ان موجودہ حالات میں وزیر داخلہ کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت شدت پسندوں سے مذاکرات کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔اس لئے اب انہیں چاہئے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں اور ملک میں حکومتی رٹ قائم کرنے اور شدت پسندوں کے خاتمہ کیلئے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کریں اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اپنی پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ملک میں صحافیو ں فوج، رینجر ،ایف سی، پولیس کے جوانوں ،ججز، ،علماء کرام، نمازیوں، مسافروں، وکلاء، اور طالب علموں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں اسے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی اور شفاف انکوائری کرائے اور اس گھنائونی سازش میں ملوث انسانیت ، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جارہا ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر نے بنوں میںایف سی کے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬