رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ایران کے شہر قرچک کے بعض حکام سے ملاقات میں مراجع کرام کی رہنمائی سے استفادہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : قم میں مختلف صوبوں کے سربراہوں کی موجودگی ، حضرت معصومہ (س) کی زیارت اور مراجع تقلید کرام کی رہنمائی سے فائدہ اٹھانا مذہبی و دینی لگاو کی نشانی ہے ۔
انہوں نے آیات قرآن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مومنوں کی خصوصیت کی طرف توجہ کرتے ہوئے بیان کیا : مومن وہ ہے جو خداوند عالم اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان رکھتا ہو اور اس کا یہ ایمان شک و شبہ کے ذریعہ ختم نہ ہو ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض لوگ غلط سوچ کی وجہ سے فکر کرتے ہیں کہ ولایت فقیہ دین سے الگ ہے اظہار کیا : ولایت فقیہ ولایت اللہ و ولایت آئمہ اطہار (ع) کی شاخ میں سے ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے خدا پر قلبی ایمان کی ضرورت کی تاکید کی اور بیان کیا : بعض لوگ ظاہری طور سے خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور وقت آنے پر دین کی حفاظت کے لئے جان و مال کی قربانی نہیں دیتے ہیں ۔
انہوں نے دینی قیادت کو سماج کی کامیابی کے لئے ضروری جانا ہے اور وضاحت کی : ہماری عوام نے امام خمینی (ره) کی قیادت میں انقلاب کیا ، اس بنا پر اس وقت اسلامی ممالک کو ایک اچھی قیادت کی بھی بہت ضرورت ہے تا کہ اس کو کامیابی حاصل ہو ۔