رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں گلگت کے صدر حجت الاسلام شیخ مراز علی نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے گلگت آمد کی دعوت دی اور سیاسی طور پر جے بی کے ہونیوالے انتخابات میں شرکت کے حولے سے کی جانے والی بھرپور تیاریوں اورجے بی میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بیان کیا ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا : ہماری تنظیمی اور قومی پالییسی ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی سیاست اور انتخابات میں بھرپور کردار ادار کریں گے۔ اور وہاں کے کارکنوں کیلئے پیغام ہے کہ انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے تیاریاں کریں۔
انہوں نے مزید بیان کیا : جیسا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و وحدت کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اس ملک میں اتحاد امت کیلئے ہمارے قائد محترم حجت الاسلام سید ساجد نقوی کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی تمام مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت قائم کرنے کیلئے اسلامی تحریک پاکستان بھرپور کردار ادا کریگی۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے وضاحت کی : جو قوتیں ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتے ہیں ہم ان کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور تمام مسالک کے ساتھ مل کر اتحاد و حدت کی فضا قائم کریں گے اور کسی صورت میں بھی ہمارے اندر انتشار و اختراق پیدا کرنا ممکن نہیں ۔
انہوں نے تاکید کی : امت کیلئے بھی ہمارا پیغام یہ ہے کہ اگر ہم متحد رہیں گے تو اسلام سربلند ہوگا۔ وطن عزیز مستحکم ہوگا۔ اور انتشار پھیلانے والوں کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔