26 January 2014 - 20:16
News ID: 6362
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جے ایس اوپاکستان آزاد کشمیر کے آرگنائزر کی خصوصی دعوت پرسینئر نائب صدر نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس اوپاکستان آزاد کشمیر کے آرگنائزر علی جعفری صاحب کی خصوصی دعوت پرسینئر نائب صدر عبداللہ رضا صاحب نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔ اور دورہ میں تعلیمی و تنظیمی نشست ہوئی جس میں جے ایس او کو آزاد کشمیر میں فعال بنانے کے لیے درپیش مشکلات کو دور کرنے اور مرکزکی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔

مرکزی سینئر نائب صدر نے کارکنوں کے جوش و خروش اور ولولہ کا خیر مقدم کیا اور تعلیمی و تنظیمی امور میں بہتری کے لیے علاقہ کے نوجوانوں کو تشویق دلائی۔

مرکزی سینئر نائب صدر جے ایس او پاکستان عبداللہ رضا نے بیان کیا : اس وقت ملک میں بد امنی ، کرپشن اور ناگفتہ بہ صورت حال کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہمارے حکمران غیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں ۔ امن وامان کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ معاشی طور پر پاکستان غیر مستحکم ہو چکا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے آپ نوجوان آگے آئیں اور اس ملک کی باگ ڈور سنبھال کر اس کو ترقی کی راہ پر لے جائیں۔

انہوں نے نوجوانوں کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ جناب احمد علی سعیدی ، جناب شبیر حسین بخاری اور جناب قیصرسبزواری صاحب سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں نوجوانوں کو حوصلے بلند رکھنے اور نیک نیتی سے کام کرنے کی تاکید کی گئی ۔

مولانا احمد علی سعیدی نے کہا : ضرورت اس امر کی ہے آپ لوگ اپنے آپ کو ایک بااخلاق اور متقی فرد بنائیں تاکہ جب آپ کو کوئی دیکھے تو وہ کہے کہ شیعہ علی آرہا ہے ، تعلیمی لحاظ سے اپنے آپ کو مضبوط کریں، ہماری نظریں آپ لوگوں پر لگی ہوئی ہیں اور ہمیں شیعیت کا مستقبل آپ لوگ ہی نظر آتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬