‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2014 - 23:54
News ID: 6364
فونت
مجمع جهانی اهل بیت کے سربراہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجمع جهانی اهل بیت ‌(ع) کے سربراہ نے مختلف ممالک کے علماء سے اپیل کی ہے کہ ضمانت کے شرط کے ساتھ ایک جگہ جمع ہوں اور شیعہ کے عالم دین سے مناظرہ کریں ، اگر اس مناظرہ میں حق مشخص ہو تو سب اس کو قبول کریں اور شیعوں کی تکفیر سے دست بردار ہو جائیں ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين محمد حسن اختري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری حجت ‌الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے امام خمینی ‌(ره) مصلی تہران میں اس ہفتہ کے نماز جمعہ سے قبل حضرت رسول اکرم (ص) و امام صادق (ع) کی ولادت کے سلسلہ میں اور آئمه اطهار (ع) کی تعلمات کو شایع کرنے میں اس مجمع کے کردار کو بیان کیا ۔

انہوں نے دین مبین اسلام کے فروغ میں امام صادق علیہ السلام کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مذہب جعفری کی تحکیم اور اپنی اولاد و شاگردوں کو تعلمات و احکامات کی فروغ کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام صادق علیہ السلام نے جو ترقی و تبدیلی پیش کی اس عظمت کو آسانی سے بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔

مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری نے وضاحت کی : ولادت پیامبر اکرم ‌(ص) کے آغاز سے ہی اسلام کے دشمن ہر زمانہ میں اس کوشش میں رہے ہیں کہ جیسے ہی موقع فراہم ہو نفوذ و انحراف کے ذریعہ اسلام کو ختم کر دیا جائے اور اس زمانہ میں بھی بعض گروہ کوشش کر رہی ہے کہ اسلام میں اختلاف پیدا کر کے اسلام کے اصولوں کو بدل دیا جائے ۔

انہوں نے امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خلاف جو جنگیں شروع ہوئیں وہ دشمنوں کی طرف سے دین مبین اسلام کی بنیاد و تعالیم کو بدلنے کا مقصد جانا ہے اور کربلا کا واقعہ اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو بھی دین مبین اسلام میں انحراف پیدا کرنے کی دشمنوں کی سازش جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬