14 January 2014 - 18:03
News ID: 6324
فونت
شیخ الازهر :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیخ الازهر نے اسلامی دنیا میں تکفیری فتوا کی توسیع پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی : تکفیری اندھا فتنہ اور اسلام کے لئے ایک المیہ ہے ۔
احمد الطيب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازہر مصر شیخ "احمد الطیب" نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روز ولادت کی مناسبت سے اپنی ایک تقریر میں اس بیان کے ساتھ کہ تکفیری اندھا فتنہ اور اسلام  کے لئے ایک المیہ ہے بیان کیا : فتنہ سے تکفیریوں کا مقصد حقیقی دین کی تباہی اور دین مبین اسلام کی غلط تشہیر ہے ۔

انہوں نے وضاحتے کی : تکفیری فتوا صادر کرنے والے شیوخ ظاہر طور سے اسلام پر ہونے کا دعوا کرتے ہیں اور اسلام کی طرف رغبت دکھاتے ہیں لیکن ان کا یہ اظہار ان کو جہنم کی گہرائی میں ڈالے جانے سے نہیں روک سکتی ۔

شیخ الازهر نے شیوخ فتنہ سے منحرف ہونے والے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ حقیقی راستہ پر واپس ہو جائیں بیان کیا : اس طرح کے اعمال کے ذریعہ تمام مسلمانوں کے کردار کو خراب کیا جا رہا ہے اور دشمنوں کے نظر میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کردار کو بدنما پیش کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے آیہ " وَمَنْ یقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِیهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَیهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِیمًا " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : یہ آیہ تمام مسلمانوں کو تعلیم دے رہی ہے کہ دوسروں کا خون نہ بہایا جائے اور قاتلوں کے لئے بہت بڑی سزا معین کی گئی ہے ۔

شیخ احمد الطیب نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دین اسلام نے لوگوں کو ڈرانا و دھمکانا چاہے مزاق ہی میں کیوں نہ ہو حرام قرار دیا ہے اور جو لوگ اپنے دہشت گردانہ عمل کے ذریعہ دھماکہ انجام دیتے ہیں ان لوگوں کے لئے جہنم کا وعدہ ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمام دنیا والوں کے لئے آزادی و تعادل تحفہ میں لائے ہیں تا کہ انسان جہالت و ظلم کے قید و بند سے آزاد رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬