‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2014 - 23:04
News ID: 6302
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ اس تاکید کے ساتھ کہ ولایت فقیہ آئمہ اطہار کی ولایت کا سلسلہ ہے بیان کیا : ولایت فقیہ کا مسائلہ جدید مسئلہ نہیں ہے اور بعض لوگ جو یہ فکر کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ انقلاب اسلامی کے بعد سامنے آیا ہے غلط ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی گرگانی نے وزارت دفاع میں سیاسی عقیدتی ادارہ کے علماء سے ملاقات میں تہذیب نفس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : وہ عالم دین کامیاب ہیں جن کا قول و فعل ایک جیسا ہو ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان ہمیشہ زندگی میں واعظ و نصیحت کا محتاج ہے وضاحت کی : دنیا میں اس طرح زندگی بسر کرنی چاہیئے تا کہ آخرت میں کامیابی حاصل ہو ؛ امام علی علیہ السلام نے فرمایا اپنے حساب و کتاب کا خیال رکھو قبل اس کے کہ تمہارا حساب کیا جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے پیغمبر اور انبیاء الہی سے خداوند عالم کے میثاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : جو لوگ ہدایت کے مقام میں ہیں اور جو لوگ تعلیمات حصول کر رہے ہیں ان سے سوال و جواب ہوگا ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دینا تیزی سے گذرنے والا اور گذرنے کی جگہ ہے وضاحت کی : وہ چیز جو باقی رہے نگی وہ اعمال ہیں اور وہ رفتار جو اسلام کو نقصان پہوچانے کا سبب ہو اس سے دوری اختیار کی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ لوگوں کی ہدایت کے لئے آئمہ اطہار (ع) کی سیرت علماء کے لئے نمونہ ہے اس سیرہ کو اختیار کرنے کی اپیل کی اور وضاحت کی :  اہل بیت (ع) پہلے خود کے لئے موعظہ کرتے تھے اس کے بعد لوگوں کے لئے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے عمل میں اخلاص کی طرف توجہ کی تاکید کی اور بیان کیا : اخلاس کا حصول بہت ہی مشکل ہے اور جو لوگ مادیت کو اہمیت نہیں دیتے ہیں ان کی اخلاص میں ترقی ہوتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬