14 January 2014 - 18:23
News ID: 6326
فونت
سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے تکفیری تحریک کے اقدامات کے مقابلہ میں بعض اسلامی ممالک کی طرف سے بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے تکفیری تحریک سے مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : کوئی مسلمان بھی تکفیریوں کے ظلم سے امان میں نہیں ہے ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے اس شہر کے مسجد امام رضا (ع) میں تکفیری تحریک کی کامل نابودی کا مطالبہ کرتے ہوئے بیان کیا : علاقہ کی ممالک کے سربراہ ، علماء و حکام و قوم کو چاہیئے کہ تکفیری تحریک کی طرف سے اور علاقہ کے مظلوم عوام کے قتل کی سنگین اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے آگے قدم بڑھائیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : کوئی شخص بھی تکفیری تحریک اور اسلامی دشمنوں کے کاروائی سے امان میں نہیں ہے اور ان کا خطرہ سب لوگوں کے لئے ہے ۔
سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے بیان کیا : تمام اہل عقل ، عوام اور تحریکیں اپنے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ اور اسلامی ممالک کی حفاظت کریں ۔ 

حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے تکفیری تحریک کے اقدامات کے مقابلہ میں بعض اسلامی ممالک کی طرف سے بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے تکفیری تحریک سے مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : بے گناہ مسلمانوں کا قتل افغانستان سے شروع ہوا اور تمام اسلامی ممالک جیسے پاکستان ، عراق ، شام ، لبنان ، مصر ، یمن ، سومالی اور شمالی افریقا تک پہوچ گیا ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے خطے کی ممالک کے ظلم کا ایک مقصد اسلام کے چہرہ کو خراب کرنا جانا ہے اور وضاحت کی : دشمن اسلام کے نام سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام سے جنگ کر رہے ہیں وہ لوگ اسلام و مسلمانوں کی نابودی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے خطے کی ممالک کی حالات بہت ہی افسوس و درد ناک جانا ہے اور بیان کیا : خطے کی ممالک کے حالات اس طرح کے ہیں کہ نہیں معلوم کیوں کسی شخص کا قتل ہوتا ہے اور کیوں قاتل انسان کو قتل کر رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬