رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علوی گرگانی نے صوبہ قم کی تعلیمی و تربیتی کونسل کے ممبروں سے ملاقات میں اس اشارہ کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے اپنے تمام کاموں میں خداوند عالم پر توکل کرے بیان کیا : یہ کہ انسان دوسرے کی ذمہ داری بھی اپنے کندھے پر لے جو بہت سخت ہے اور اس سلسلہ میں کہنا پڑے گا کہ یہ صرف خدا کی مدد سے ہی انجام پا سکے گا ۔
انہوں نے بعض مواقع پر وسائل کی کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : بعض وقت کاموں میں توازن نہیں پایا جاتا ہے اسی کی وجہ سے فراہمی میں کمی اور احتیاج کی زیادتی اور فراہمی میں اضافہ اور ضرورتوں میں کمی مشکلات پیدا کرتی ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اظہار کیا : جیسا کہ خداوند عالم نے ہم بندوں سے چاہا ہے کہ مشکلات میں اس سے مدد مانگے اور کوشش بھی کریں کہ سبھی بندوں کی رضایت حاصل کریں ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہئے اس چیز پر ایمان رکھیں کہ ایک روز خداوند عالم کے سامنے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے بیان کیا : اس وجہ سے انسان کو چاہیئے ہمیشہ اپنے اعمال و حرکات و کارکردگی کا خیال رکھیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : ایسے لوگ بھی ہیں جو قیامت اور خدا کے سامنے جواب دینے پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنے رویہ پر محتاط ہیں خدا ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے اس کے مقابلہ میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا قیامت پر ایمان نہیں ہے ان کو خدا کے مدد کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں یہ تنہا نظام ہے جو اسلام کے نام پر سماجی فعالیت انجام دے رہی ہے حالانکہ اس حکومت میں مشکلات پائی جاتی ہیں لیکن جاننا چاہیئے کہ یہ اسلامی جمہوریہ حکومت آئمہ اطہار (ع) کے اقوال و شفارشات کی پیروی کرتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کا شک نہیں ہے کہ اس اسلامی حکومت میں عوام کی خدمت سب سے مقدس کاموں میں شمار کیا جاتا ہے ۔