‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2014 - 17:12
News ID: 6380
فونت
آیت الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله جوادی آملی نے بیان کیا : امام زمانہ (عج) ایک دعا میں فرماتے ہیں « اے خدا تم کو تیرے قدرت کا واسطہ دیتا ہوں کہ فقیروں کی مدد کر » یہ ایک عام دعا ہے جو سربراہوں و ذمہ داروں کے فائدہ کا بھی ہے اس کو پڑھیں اور اس پر عمل بھی کریں تا کہ معاشی مشکلات و غربت اور لوگوں کی پریشانی ختم ہو جائے ۔
آيت الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں تفسیر کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی نے اپنے فقہ کے درس خارج میں اخلاقی نکات بیان کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کا سر سخت دشمن جس سے رات و دن مقابلہ رہتا ہے وہ ابلیس ہے ، لیکن ہم لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ ابلیس کے ساتھ جنگ کا میدان کہاں ہے اور وہ مجھ سے کیا چاہتا ہے تا کہ اس سے مقابلہ کے لئے محاذ تیار کیا جائے ، قرآن نے بھی تاکید کی ہے کہ ابلیس کے ساتھ جنگ کا میدان مشخص کرے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ بیرونی دشمن تیل یا گیس چاہتا ہے اور اگر اس کو نہیں دوگے تو وہ قتل کر دے گا بیان کیا : ابلیس تعلیم ، علم و مقام کا مخالف نہیں ہے اور وہ تمہارا قتل کرنا نہیں چاہتا ہے کیونکہ ایسے حالت میں اس کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔ اس کی پوری کوشش یہ ہے کہ جنگ کے میدان میں اسیر و قیدی بنائے تا کہ جو بھی چاہے اسیروں سے کام کرائے ۔

حوزہ علمہ قم میں اخلاق کے استاد نے بیان کیا : اگر آپ کو ابلیس اسیر نہیں کر سکا اس وقت وہ صرف آپ کی عزت و شہرت میں لگ جائے گا اور وہ چاہے گا کہ آپ کی حیثیت کو سلب کر لی جائے ۔ خداوند عالم بھی فرماتا ہے میں نے انسان کو شہرت و عزت کے ساتھ پیدا کیا «لقد کرمنا بنی آدم» ۔ سورہ مبارکہ علق میں بھی ضمنی طور سے فرمایا ہے کہ خداوند عالم آپ کا معلم ہے جیسا کہ فرمایا ہے « اقراء و ربک الاکرم » پس کرامت کا سبق دیتا ہے ۔

انہوں نے اظہار کیا : خدا کے سامنے شیطان کا تکبر یہ ہے کہ اس نے کہا «هذا الذی کرمته علیّ» انسان کو میرے اوپر افضل قرار دیا اس وجہ سے ہم اس کے دشمن ہیں ۔ اس کے بعد انسان کی عزت و آبرو کا دشمن ہے ۔ حضرت آدم علیہ السلام کے واقعہ میں اس کی پوری کوشش یہ تھی کہ وہ کرامت و فضیلت کو لے لے ۔

حضرت آیت الله جوادی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ایک قطرہ ابرو جو اپنی پوری عمر کا حاصل ہے اس کو آسانی سے شیطان کے اختیار میں نہ دے دی جائے وضاحت کی : خدائے متعال نے وہ راستہ ہم لوگوں کو بیان کیا ہے اور فرمایا ہے میرت فیض (محاذ) میں داخل ہو جاو تا کہ تم شیطان کو دیکھ سکو اور وہ تم کو نہیں دیکھ سکے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ وہ چیزیں جو انسان کو بے آبرو کرتا ہے وہ بے جا دلچسپی ہے بیان کیا : امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں ہر وہ کام جس کا انجام بے آبرو ہونا ہے اس کو انجام نہ دو ، دعای ندبہ میں خدا کی طرف سے بندے کو مقام و منزلت اعطا کرنے کی شرط زہد بیان کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امام زمانہ (عج) دعا میں فرماتے ہیں « اے خدا تم کو تیرے قدرت کا واسطہ دیتا ہوں کہ فقیروں کی مدد کر » یہ ایک عام دعا ہے جو سربراہوں و ذمہ داروں کے فائدہ کا بھی ہے اس کو پڑھیں اور اس پر عمل بھی کریں تا کہ معاشی مشکلات و غربت اور لوگوں کی پریشانی ختم ہو جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬