30 January 2014 - 14:04
News ID: 6379
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان کے قومی اسمبلی میں خطاب اور طالبان کے حوالہ سے پالیسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں بہت سے سانحات کا ذکر کیا لیکن سنگین سانحہ مستونگ کو ئٹہ کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان




رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب اور طالبان کے حوالہ سے پالیسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں بہت سے سانحات کا ذکر کیا لیکن سنگین سانحہ مستونگ کو ئٹہ کا تذکرہ تک نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا ۔
انہوں نے کہا : وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں شدت پسندوں، دہشت گردوں، قتل وغارت گری کرنے والوں، سات ماہ تک لاشیں اٹھانے والوں، پولیو مہم کے سلسلے میں کام کرنے والوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے والوں سے مذاکرات کی حدود اور دائرے کا بھی تعین نہیں کیا اور نہ ہی حدود وضع کیں کہ یہ مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونگے یا ماورا آئین؟ کمیٹی کے موثر ہونے کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا : ہم دعا گو ہیں کہ ملک سے شدت پسندی، دہشت گردی، قتل و غارت گری  اور عوام کے ساتھ پاک فوج کو نشانہ بنانے کا سلسلسہ ختم ہو۔ پاکستان میں آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کا قیام ہو نیز موجودہ حکومت پاکستان کے قانون کی حکمرانی کو قائم کرتے ہوئے سزائے موت کے اسلامی اور آئینی قانون پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کی عوام کو تحفظ کی ضمانت فراہم کرے۔
انہوں نے آخر میں کراچی کے ایک رینکر پولیس آفیسر کی پریس کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں برادر اسلامی ملکوں کو ملوث بتایا گیا یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے جو پاکستان کے مفاد کے خلاف اور خارجہ پالیسی کے اصولوں کے منافی ہے ۔اس سلسلہ میں گرفتار شدگان کے لواحقین کے بیان کردہ حقائق کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬