رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس نے بنگلہ ناصر خان میں خطاب کرتے ہوئے کہا : نوجوانوں کی قومی امور میں دلچسپی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہی نوجوان ملت تشیع کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ہماری بد قسمتی کہ ہمارے جوان سالہا سال بے راہ راوی اور بے دینی کا شکار رہے تھے لیکن اب جوانوں میں تبدیلی کی لہر دیکھ کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی صفیں درست کرکے اتحاد و وحدت کی فضا کو بہتر کرتے ہوئے مؤثر انداز میں قومی معاملات کو اوج ثریاتک پہنچانے میں مصمم اردے کے ساتھ کردار ادا کریں۔
انہوں نے تاکید کی : اوج و زوال قوموں کا حصہ ہوتے ہیں، لیکن مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور خصوصاً ایسے مشکل وقت میں جب قوم پر کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہوں اور جو سامنے آئے اور ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہے، ہمت جوان، مردی کے ساتھ، حتیٰ کہ قوم کے جیالے بھی ساتھ چھوڑ جائیں مگر وہ شخص چٹان کی طرح کھڑا نظر آئے، اُس باہمت شخص کو کسے بھلایا جا سکتا ہے ۔
وفا عباس نے نے وضاحت کی : سید ساجد نقوی تنہا شخص کا نام نہیں بلکہ کروڑوںدلوں کی دھڑکن کا نام ہے، رہبر کا تائید کنندہ، بزرگ علماء کا حمایت یافتہ، حوزتین کا پڑھا ہوا، جید علماء کا شاگرد،26 سالہ قیادت کا تجربہ، شہید قائد کا با ہمت ساتھی اور سینئر نائب صدر، نظام ولایت فقیہہ کے حقیقی علمبردار جیسی شخصیت قیادت کے منصب پر فائز ہے۔ یہ پاکستان کے قوم تشیع کے لیے خدا کی طرف سے ایک احسان ہے اور ہم پر خدا کا لطف ہے۔