06 February 2014 - 17:08
News ID: 6414
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پشاور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان واقعات کے فوری تدارک کیلئے سخت ایکشن لینے اوران واقعات میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کو فی الفوربے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پشاور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان واقعات کے فوری تدارک کیلئے سخت ایکشن لینے اوران واقعات میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کو فی الفوربے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ روز ملک کے دو صوبائی دارلحکومتوں پشاور اورکراچی میںرونما ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واٖقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی : حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کی : ملک میں ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز بڑھتے ہوئے واقعات اور ایک ہی روز میں ملک کے دو صوبائی دارلحکومتوں میں بم دھماکے اس امر کے غماز ہیں کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتی اقدامات سنجیدہ نہیں ہے ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : ان حالات میں کہ ملک مسلسل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے حکومت کا طالبان سے مذاکراتی عمل خود ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے ۔ بم دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں عوام کا قتل عام ملک کو انارکی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے اور عوام میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ کا احساس اُنکو اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا : اگر حکومت نے دہشت گردی کے ان واقعات کا تدارک فوری طور پر ممکن نہ بنایا اور ان واقعات میں ملوث ملک و اسلام دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُنکو کیفرکردارتک نہ پہنچایا تو ملک خانہ جنگی کی صورتحال حال سے دوچار ہو سکتا ہے جو وطن عزیز پاکستان کو اندورنی خلفشار کا شکار کر کے کمزور کرنے کے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو تقویت دے سکتا ہے ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افرا کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے شہداء کے قاتلوںکی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬