13 February 2014 - 17:44
News ID: 6440
فونت
آیت الله قبلان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ اسلامی سپریم کونسل لبنان کے صدر نے دہشت گردی و تشدد سے مقابلہ و لوگوں کو حالات سے با خبر کرنا علماء کی ذمہ داری جانا ہے ۔
آيت الله قبلان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ اسلامی سپریم کونسل لبنان کے صدر آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے اپنے آفس میں مغربی افریقہ کے علماء سے ملاقات میں میانہ روی کو اختیار کرنا اور تشدد و افراتفری سے دوری کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے کہا : علماء کو چاہیئے دینی تعلیمات کے مطابق و حکمت و موعظہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے عدالت کی تشہیر ، تشدد و کشیدگی سے دوری اختیار کریں ۔

آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے وضاحت کی : علماء کو چاہیئے کہ وہ دہشت گرد سے مقابلہ کریں اور لوگوں کو اس طرح کے مسائل سے آگاہ کریں اور اس طرح کے عمل سے روکیں ۔ اور گفت و گو و تعاون کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے کا ماحول بنائیں اور اختلاف ، فتنہ ، انحراف اور جہالت سے مقابلہ میں ثابت قدم رہنا بہت ضروری ہے ۔

شیعہ اسلامی سپریم کونسل لبنان کے صدر نے اهل بیت (ع) کی پیروی کرنے والے ہمیشہ سنت نبوی پر پابندی کرتے ہیں اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شیعہ حضرت محمد (ص) و اهل بیت (ع) کے راہوں کو جو کہ اسلام کا اصل راستہ ہے اس پر قائم رہتے ہیں ۔ ہم لوگوں کو چاہیئے کہ ہم لوگ دوسروں کے ساتھ تعاون و نیکی و سچائی کا نمونہ ہوں ۔

انہوں نے علماء کی ذمہ داری کو بہت ہی سخت جانا ہے اور بیان کیا : مسلمان علماء کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی حقیقت کو روشن کریں ، دین محبت ، رحمت و صداقت کو روشن کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬