06 February 2014 - 17:03
News ID: 6412
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ کراچی میں جے ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی ایک اہم میٹینگ ہوئی۔ جس میں جے ایس او پاکستان کے سینئر ممبر اور مرکزی مجلس نظارت کے رکن ، مرکزی نائب صدر ، آرگنائزر سندھ نے شرکت کی۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جے ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی ایک اہم میٹینگ ہوئی۔ جس میں جے ایس او پاکستان کے سینئر ممبر اور مرکزی مجلس نظارت کے رکن منور عباس ساجدی، دوست علی ونگانی، مرکزی نائب صدر وفا عباس، آرگنائزر سندھ  امجد علی نے شرکت کی۔

میٹینگ میں کراچی ڈویژن کے صدر مبشر مہدی نے مہمانان گرامی کو کراچی کی صورت حال پر بریفنگ دی اور کراچی ڈویژن میں جے ایس او پاکستان کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سندھ کے آرگنائزر  امجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس وقت جہاں ہر شعبہ تعلیم میں جے ایس او کے ان اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ تمام دوست اپنے آپ کو روحانی طور پر بھی مضبوط کریں۔

امجد علی نے بیان کیا : ہمیں صرف اس چیز کی ضرورت نہیں ہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین سیٹوں پر ہمارے نوجوان ہوں بلکہ ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ملک کی اعلیٰ سیٹوں پر متدین نوجوان براجمان ہوں۔

انہوں نے تاکید کی : ہمیں اپنے آپ کو اس طرح کا شیعہ بنانا ہو گا کہ دیکھنے والے فوراً پہچان لیں کہ ہاں یہ علیؑ کا شیعہ ہے ہمیں اپنے کردار میں شیعہ نظر آنا ہے ۔ ہمیں حقیقی پیروکار آئمہ بننا ہو گا۔ ہمیں ایسا شیعہ بننا ہے کہ آئمہ معصومین بھی کہیں کہ یہ ہمارا ماننے والا ہے۔

امجد علی نے مزید کہا : تمام نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے اردگرد حالات پر نظر رکھیں اور ملکی اور بین الاقوامی صورت حال پر ان کی گہری نظر ہونی چاہیے، اب دنیا ایک گلوبل ویلج کی صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ آپ کا پوری دنیا اور بالخصوص امت مسلمہ کے حالات سے باخبر ہونا ضروری ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬