02 February 2014 - 15:46
News ID: 6390
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جے ایس او پاکستان صوبہ خیبر پختوانخواہ کے آرگنائزر نے بیان کیا : پاکستان کو اتحاد و وحدت کی جس قدر ضرورت آج ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان صوبہ خیبر پختوانخواہ کے آرگنائزر برادر احسان علی نے بیان کیا : پاکستان کو اتحاد و وحدت کی جس قدر ضرورت آج ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

انہوں نے بیان کی : دشمن ہماری صفوں میں دراڑیں ڈالنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا برقرار رہے۔ آج کا دن انشاء اللہ دشمن کی ناکامی کا ثبوت ہو گا۔ دنیا دیکھے گی کہ آج گوش و کنار سے قافلے پیغام مصطفی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور اپنے عمل کے ذریعے سے پیغام مصفطوی کو دنیا بھر میں عام کریں گے۔

جے ایس او پاکستان صوبہ خیبر پختوانخواہ کے آرگنائزر نے کہا : اس کانفرنس کے بھرپور انتظامات اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔آج کا سورج دیکھے گا کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماننے والے عشاق نبی کے قافلے کس طرح ڈی آئی خان کی طرف امنڈتے چلے آ رہے ہیں۔

احسان علی نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اتحاد و وحدت کی مجسم تصویر کہ جس کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہے اور پاکستان خانہ جنگی کی طرف نہیں جارہا، ہمارے دلوں کی دھڑکن، ہمارے قائد محبوب کے انتظار میں نوجوانوں کے دل بے قرار ہیں۔ وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب وہ گھڑی آئے کہ جب ہم اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬