رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی ہدایت پر کراچی کا دورہ کیا ۔
جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر کراچی میں جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے مستقل رکن اور جے ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر منور عباس ساجدی صاحب سے ملاقات کی اور ان کو تنظیم کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر برادر وفا عباس نے منور عباس ساجدی صاحب کے ساتھ ملکی صورت حال پر گفتگو کے دوران کہا : ہم نوجوان اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ اس ملک کو ترقی کی راہ میں لانے کے لیے ہمیں کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : موجودہ سیاسی نظام اس قابل نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکے۔
وفا عباس نے بیان کیا : ہم تنظیمی نوجوانوں کی اس طرح تربیت کر رہے ہیں کہ یہ تمام نوجوان مستقبل میں اس ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا : وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان کے تمام اہم اداروں کی باگ ڈور جے ایس او پاکستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو گی۔