‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2014 - 18:04
News ID: 6442
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے دینی علوم کے حصول کو انسان کے لئے اعلی توفیق جانا ہے اور بیان کیا : دینی طالب علموں کو چاہئے کہ وہ جان لیں کہ جب وہ دینی طالب علم بنتے ہیں یعنی وہ معاشرے کی ہدایت و ترقی کے راستہ میں قدم بڑھاتے ہیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے صوبہ گلستان کے طالب علموں سے ملاقات میں دینی علوم کے حصول کو انسان کے لئے اعلی توفیق جانا ہے ۔

انہوں نے طالب علموں کی سخت ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ جان لیں جب وہ دینی علم حاصل کرنے میں مشغول ہوتے ہیں گویا وہ معاشرے کی ہدایت میں قدم بڑھاتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے دینی طالب علموں کے لئے نفس کے اصلاح کو ایک ضروری امر جانا ہے اور اظہار کیا : طالب علم اپنی اصلاح کے ذریعہ معاشرے کی اصلاح و ہدایت کر سکتے ہیں ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ جوان طالب علم علم اور تقوا حاصل کرنے کی کوشش میں رہیں وضاحت کی : یہ ایسے حالات میں ہے کہ طالب علم معاشرے اور لوگوں کی ہدایت کے لئے مفید و پر ثمر ہوں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جوان طالب علم راہ کے ابتدا میں ہیں ان کو کوشش کرنی چاہیئے کہ علم و تقوا و خود سازی کے حصول کے لئے اپنی ذمہ دای پوری کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے تاکید کی ہے : وہ طالب علم جو پڑھے لکھے ہیں علمی اعتبار سے پختہ ہیں لیکن خود سازی نہیں کی ہے تو وہ نہ معاشرے کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ وہ معاشرے کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬