رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے عشر فجر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا : شہر قم اسلامی انقلاب کی بنیاد و آغاز ہے ۔
انہوں نے قم کے لوگوں سے اسلامی انقلاب کی قدردانی کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : قم کے لوگ کا اسلامی انقلاب کی کامیابی میں موثر کردار رہا ہے اس وجہ سے دشمن ہمیشہ اس شہر کے لوگوں کے خلاف مختلف قسم کی سازش رچانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی (ره) کے کردار کو قابل توجہ قرار دیا اور اظہار کیا : امام خمینی (ره) اپنے اس تحریک میں الہی نیت رکھتے تھے جس کی وجہ سے خداوند عالم نے ان کو کامیابی و عزت عنایت کی ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام خمینی (ره) لوگوں کی مدد سے اسلامی انقلاب ایران کو عالمی سطح تک پہونچا دیا ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) ایک الہی نعمت تھے جو خدا کی طرف سے ہماری قوم کو عطا کی گئی وضاحت کی : اس بڑی الہی نعمت کی قدردانی سب لوگوں کی اہم ذمہ داری ہے اور سب لوگوں کو ان کے نام کی بقا اور اسلامی نظام کے نظریات کی حفاظت کی کوشش کرنا چاہیئے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کریمہ اہل بیت (ع) کے سایہ میں زندگی بسر کرنے کو ایک عظیم نعمت و مناسب موقع جانا ہے اور اس معنوی فضا سے استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی نظام حکومت کی بنیاد اہل بیت علیہ السلام کے راہ و سیرت پر ہے ، اس وقت کی سب سے اہم ذمہ داری اسلامی انقلاب کے برکات کو بیان کرنا خاص کر جوان نسل کو اس سے مطلع کرنا جانا ہے ۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کے اجرا کو امام خمینی (ره) کی خاص تاکیدوں میں سے جانا ہے اور بیان کیا : اسلامی انقلاب کو جاری کرنے کا ایک طریقہ انقلاب کے نظریات و برکات کو بیان کرنا ہے ۔