28 January 2014 - 20:42
News ID: 6372
فونت
لبنان کے سنی عالم دین نے تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان کے دو اہل سنت عالم دین نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جبہہ النصر کی طرف سے اہل سنت کی مظلومیت کے سلسلہ میں دئے گئے پیغام پر توجہ نہ کریں ۔
سني عالم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی عالم دین و لبنان کے اسلامی توحید تحریک کے رہبری کونسل کے صدر شیخ ماهر منقاره نے اپنی تقریر میں جبھہ النصر دہشت گردوں کی طرف سے اہل سنت کی مظلومیت کے سلسلہ میں دئے گئے پیغام اور حزب اللہ کے علاقہ سے الگ ہونے کی ضرورت کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اہل سنت شہریوں کو اس طرح کے بیانات سے فریب نہیں کھانا چاہیئے اور بیھودہ جنگ و جدال اور مذہبی تنازعہ اور مختلف علاقہ میں بے گناہ شہریوں کو اپنا نشانہ بنانے سے دوری اختیار کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگ ہمیشہ پر امن زندگی گزار رہے ہیں اور شام کے سلسلہ میں بعض گروہ کے اختلافی موقف کے علاج کے سلسلہ میں ہم حکمت کی تاکید کرتے ہیں ۔

ایک دوسرے سنی عالم دین الامہ تحریک کے جنرل سیکریٹری شیخ عبد الناصر جبری نے بھی شیخ ماہر کی طرف سے دی گئی اس دعوت کو مستحکم کرتے ہوئے اظہار کیا : مسلمانوں نے گزارش ہے کہ پیش آنے والے خطرات سے بچنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔

انہوں نے اسلامی دنیا میں دہشت گردی و دھماکہ کی وسعت کے سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : لبنان ، شام و قاہرہ میں دہشت گردانہ دھماکے کا مقصد علاقہ کے استحکام کو نقصان پہوچانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬