02 February 2014 - 15:46
News ID: 6389
فونت
سعودی میں عرب قطیف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے دوسروں کے ساتھ نیکی و مہربانی کو ایمان کا اعلی درجہ جانا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ فيصل العوامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ فیصل العوامی نے اس شہر میں شیعوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایمان کو مختلف درجہ کا حامل جانا ہے اور وضاحت کی : رویات کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایمان درجات کا مالک ہے اور اس کے مختلف درجہ ہیں جس درجہ میں فضل و برتری پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دوسروں کے ساتھ نیکی و مہربانی ایمان کا اعلی مقام ہے ۔ دوسری روایت میں بیان ہوا ہے کہ لوگوں پر احسان و مہربانی کرنا ایمان کا اعلی درجہ ہے ۔

حجت الاسلام عوامی نے ایک سوال بیان کرتے ہوئے صبر ، یقین ، رضا اور ایمان کے درجات کے درمیان فرق بیان کیا : ایمان ، یقین ، رضا اور صبر میں سماج ، اعتقاد ، علم جیسے مسائل کا خیال رکھا جاتا ہے اس لئے کہ ایمان کے مقام و منزلت صبر ، یقین و رضا سے الگ ہیں اور اس میں ہر ایک کے لئے ایک دوسرے  پر ترجیح ممکن ہے ۔ احسان و مہربانی سماجی مسائل میں دوسروں سے افضل ہیں ۔

سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ نے سورہ مبارکہ حشر کی آیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کے رزق و برکت میں جتنا بھی اضافہ ہوتا ہے اور خداوند اپنی نعمت انسان کے لئے آسان کرتا ہے یقینا دینی مسائل و ایمان کے درجات پر بھی زیادہ وجہ دینی چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬