28 January 2014 - 20:43
News ID: 6373
فونت
سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے دہشت گردی اقدامات و شبہ نظامی تحریک کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : علاقہ کی ممالک میں خانہ جنگی ان ممالک کی نابودی کا سبب ہوگی ۔
حجت الاسلام شيخ حسن الصفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن الصفار نے گذشتہ روز اس شہر کے مسجد امام رضا علیہ السلام میں دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : بحران سے نکلنے کا تنہا راستہ علاقہ کی ممالک میں موجودہ تنازعہ و اختلاف کو ختم کیا جائے اور آپس میں مل بیٹھ مسئلہ کو حل کریں ۔

انہوں نے علاقہ کی ممالک میں اختلاف و بحران سے ہونے والی مشکلات کو بیان کرتے ہوئے کہا : اس طرح کے خانہ جنگی کا نتیجہ صفر کی طرف کوچ کرنا ہے اور ملک اختلاف کی آگ میں جلتا رہے گا ۔

حجت الاسلام صفار نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : فساد کی توسیع ، تعصب اور مشکلات سے مقابلہ میں ملک کی ناتوانی خانہ جنگی کے نتائج میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے اسی طرح ممالک کی شبہ نظامی گروہ کے درمیان جنگ جیسے شام ، سوڈان اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : بعض ممالک کو فوجی جنگ کی وجہ سے قتل و غارت و نابودی کے علاوہ کچھ حاص نہیں ہوگا ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے جنیوا 2 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جنیوا 2 کا انحصار علاقہ کی ممالک کے بحران کو پر امن طریقہ سے حل کرنا ہونا چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬