رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کی شرکت کے درمیان اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ یسین کی تفسیر بیان کی ۔
انہوں نے آیہ « وَمَا لِی لاَ أَعْبُدُ الَّذِی فَطَرَنِی وَإِلَیْهِ تُرْجَعُونَ » کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : پوری دنیا کی فطرت عبادت ہے یعنی اگر غور کیا جائے تو عبد و عبودیت کے علاوہ کسی دوسری چیز کا مشاہدہ نہیں ہوتا ہے ۔
اس مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ فطرت کے سمجھنے کا دارو مدار کتاب و سنت کو سمجھنے پر ہے : یہ آیہ «فَأَقِمْ وَجْهَکَ لِلدِّینِ حَنِیفًا فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِی فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْهَا لَا تَبْدِیلَ لِخَلْقِ اللَّهِ» الہی فطرت کے لئے دلیل ہے ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : روایتوں میں بھی مزید بیان ہوا ہے کہ تمام انسانوں کی پیدائش فطرت پر ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ الہی فطرت متروک ہو چکا ہے اظہار کیا : فطرت پر گناہ اور غفلت کے دو پردے پڑ چکے ہیں جو الہی فطرت کے متروک ہونے کا سبب بنا ہے ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے تاکید کی ہے : اگر ہم لوگ خود کو پہچان لیں تو فطرت تک پہوچ جائے نگے اور تمام چیزوں سے بے رغبتی کی حالت پیدا ہو جائے گی ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس تفسیر کے استاد نے تاکید کی ہے : تمام انسان فطرت کے مطابق نیک ہیں اور یہ نیکی خدا کی طرف سے ہے ۔