‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2014 - 15:04
News ID: 6318
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ایمان کو بصیرت کی بنیاد جانا ہے اور تاکید کی : حقیقی مومن وہ ہیں جو ہمیشہ خدا کو یاد کرتے ہیں اور خدا کے احکامات پر عمل کرنے کے لئے خاص اہتمام کرتے ہیں ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ملاقات کی غرض سے آئے مومنوں اور بعض سرکاری حکام کی خدمت میں امام زمانہ (عج) کی ولایت کے آغاز کی مناسبت پر مبارک باد پیش کی ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو میں ایمان کو بصیرت کا ریشہ جانا ہے اور کہا : اگر انسان کا ایمان قوی ہو تو وہ بصیرت کو بھی حاصل کر سکتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سورہ مبارکہ انفال کی ایک آیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس آیہ میں حقیقی مومین کی نشانی بیان کرتے ہوئے کہا : حقیقی و واقعی مسلمان وہ ہیں کہ جب خدا کا نام لیا جاتا ہے تو ان کا دل متحول ہونے لگتا ہے اور خدا کے احکامات کے سامنے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : حقیقی مومن کبھی انجماد کا شکار نہیں ہوتا ہمیشہ ترقی و رشد کی حالت میں ہے اور اپنے ایمان و اعتقاد میں قدم بڑھاتا رہتا ہے ، اور واقعی مومن کی دوسری نشانی یہ ہے کہ ہمیشہ وہ ذات خداوندی پر توکل کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : سورہ انفال کے آیتوں کے مطابق حقیقی مومن کی دوسری نشانیاں یہ ہیں کہ نماز کی اہمیت دیتے ہیں ، حضور قلب کے ساتھ اول وقت نماز ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے نماز کو مومن کی معراج اور انسانی تربیت و انسانی تکامل کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : اگر انسان کی نماز حقیقی و واقعی نماز ہو تو اس کا قلب دھل جاتا ہے اور اخلاقی برائیاں ختم ہو جاتی ہیں ۔

مرجع تقلید نے مومن شخص کی ایک حقیقی نشانی انفاق جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کریم بغیر کسی پردہ کے روشن و واضح حقیقی مومن کی صفات بیان کرتا ہے اور امید کرتا ہوں اس تعلیمات پر عمل کرنے سے ہم سب لوگ حقیقی مومن کے مصداق میں ہو جائے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬