‫‫کیٹیگری‬ :
14 January 2014 - 17:29
News ID: 6323
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قرآنی اصول و تعلیمات کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی اور بیان کیا : اس وقت معاشرے میں بہت ساری مشکلات اس وجہ سے ہے کہ قرآنی احکامات و تعلیمات کی طرف توجہ نہیں ہو رہی ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے پلیس فرمانداروں سے ملاقات کے دوران زندگی میں قرآن کریم کے حکام کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : خدا کا فرمان استفادہ کرنے کے لئے ہے اس سے اچھی طرح اپنی زندگی میں فائدہ حاصل کیا جائے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم کے اصول و تعلیم پر توجہ دینی چاہیئے بیان کیا : اس زمانہ میں معاشرے میں پائی جانے والی بہت ساری مشکلات کی وجہ صرف یہ ہے کہ قرآن کے ہدایات و تعلیمات کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ جتنے نقصانات ہیں وہ خدا کے حکم کی نافرمانی کی وجہ سے ہوتی ہے اظہار کیا : انسان کی طرف مشکلات اس وقت آتی ہے جب انسان خدا سے دوری اختیار کر لیتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے سیره پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آئمه اطهار (ع) کو اپنی زندگی میں نمونہ قرار دینے کی تاکید کی اور وضاحت کی : معصومین انسان کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں ، اور اس طرح ان کی ہدایات کی پیروی کرنے پر انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : انسان اگر چاہتا ہے کہ اس کی زندگی کامیاب و خوشحال ہو تو ضروری ہے کہ خداوند عالم اور قیامت پر یقین رکھے اور اپنے ہر امور میں خداوند عالم کو حاضر و ناظر جانے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کسی بھی امور کو انجام دینے میں خلوص نیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : مومن اپنے تمام کاموں کو خدا کی خوشی و رضایت کے لئے انجام دیتا ہے ۔

حضرت آیت‌الله علوی گرگانی نے سماج کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے اسلامی نظامی حکومت اور سیره پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آئمه اطهار (ع) کی پیروی کو بیان کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬