12 January 2014 - 13:24
News ID: 6317
فونت
حجت الاسلام اسدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ تاجدار رسالت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایام ولادت کی مناست سے لاہور میں منعقد جشن محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : سرور کائنات سردار انبیا ﷺ کی ذات اقدس عالم بشریت کیلئے باعث رحمت ہیں ۔
حجت الاسلام اسدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تاجدار رسالت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایام ولادت کی مناست سے لاہور میں منعقد جشن محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  عبدالخالق اسدی نے کہا : سرور کائنات سردار انبیا ﷺ کی ذات اقدس عالم بشریت کیلئے باعث رحمت ہیں اور آپؑ نے جو مسلم معاشرہ تشکیل دیا وہ عالم انسانیت کیلئے، امن و سلامتی اور مساوات کا بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے بیان کیا : ستم ظریفی یہ ہے کہ اسلام دشمنوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فساد فی الارض پھیلا کر اُن درندوں کو مسلمانوں سے منسوب کر کے اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی مذموم سازش کی ہے، حالانکہ نبی آخرزمانﷺ عالمین کیلئے رحمت ہیں اُن کے سیرت پر عمل کرنے والا کبھی شدت پسند اور فسادی نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ اسلام کے نام پر دنیا میں فساد پھیلا رہے ہیں اور بے گناہ مسلمان و غیر مسلمان کا خون بہا رہے ہیں وہ نبی اکرم کی سیرت کے خلاف عمل کر رہے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے معاشرے میں موجودہ مشکلات کے حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سیرت بنوی پر عمل معاشرے کی تمام ناہمواریوں کا بہترین علاج ہے ۔

اس محفل میلاد میں الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : عالم اسلام میں وحدت کا مرکز و محور ذات سردار انبیاء رحمتہ للعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

محفل میلاد کے پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوُں حجت الاسلام  احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام  ابوذر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، سید امیر علی شاہ، افسر حسین خاں، حاجی امیر عباس مرزا سمیت دیگر مذہبی رہنماوُں و عمائدین نے شرکت کی۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬