04 January 2014 - 12:04
News ID: 6282
فونت
پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو برطانوی وقت کے مطابق شام سات بجے متحدہ قومی موومنٹ لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
ایم کیو ایم  لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو برطانوی وقت کے مطابق شام سات بجے متحدہ قومی موومنٹ لندن سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں لندن میں مقیم پاکستانی برادری خصوصاً شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جبکہ لندن میں مقیم علمائے کرام خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ بالخصوص حجت الاسلام  دیدار علی جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور سید علی شاہ کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام  راجہ ناصرعباس جعفری نے جمعہ کے روز پاکستان سمیت لندن میں بھی پر امن احتجاج کی کال دی ہے، اس حوالے سے لندن میں قائم ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ (لندن، 54-58، فرسٹ فلور، ایلسبتھ ہاؤس، ہائی اسٹریٹ، ایجوائر، مڈل سیکس ایچ اے 78 ای جے، برطانیہ) کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار برسوں سے کراچی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے معتبرین، قومی و ملی شخصیات کے قتل عام میں ایم کیو ایم میں شامل تکفیری کارکن ملوث ہیں، جن کی نشاندہی بار ہا خفیہ ادارے کر تے رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی ایم کیو ایم کی قیادت نے اس پر کوئی سنجیدگی دکھائی۔ ان لسانی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اب تک شہید حجت الاسلام  آغا آفتاب جعفری، شہید استاد پروفیسر سبط جعفر زیدی، شہید حجت الاسلام  دیدار جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید علی شاہ سمیت بے شمار شخصیات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اب بھی مختلف علاقوں میں شیعہ تنظیمی شخصیات کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬