رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے شہید ضیاءالدین کی برسی کی مناست سے جاری اپنے بیان میں کہا : شہید حجت الاسلام ضیاءالدین رضوی نے اپنی زندگی مظلوموں کے حقوق کی بازیابی کیلئے صرف کی اور زندگی کے آخری دن تک ستمگروں کیخلاف ڈٹے رہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے وضاحت کی : شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کی عزت نفس اور کرامت کو بحال کرنے کیلئے اپنی جان دیدی لیکن اپنے اصولوں پر کوئی سودا نہیں کیا۔
انہوں نے بیان کیا : شہید ضیاءالدین اتحاد و حدت کے داعی تھے، امام خمینی (رہ) کے سچے عاشق اور شہید قائد حجت الاسلام عارف حسین الحسینی (رہ) کے سچے ساتھی تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سرزمین پر مظلوموں کا دفاع کیا۔ یہی وجہ بنی کہ اس وقت کے حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ملی بھگت سے انہیں شہید کرا دیا۔ ان کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے تاکید کی : ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا : کالعدم جماعت کے سربراہ کا گلگت کی پرامن سرزمین پر خطاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔