‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2013 - 12:41
News ID: 6263
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے عالمی سامراجی و استبدادی طاقتوں کی طرف سے ظلم و خوں خرابہ اور جوہری اسلحہ کے استعمال کی وجہ ان لوگوں کا آخرت پر ایمان نہ ہونا جانا ہے اور بیان کیا : جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ جوہری اسلحہ کے استعمال کو حرام جانتے ہیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی گرگانی نے سپاه علی بن ابیطالب (ع) کے ممبروں سے ملاقات میں مذہبی رہنماؤں کی نصیحت و رہنمائی پر توجہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت ہم لوگوں کی زیادہ تر مشکلات بزرگوں کی باتوں پر توجہ نہ کرنے کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے قرآن مجید کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آخرت کے سلسلہ میں غور و فکر کرنے کی تاکید کی اور بیان کیا : بعض لوگ صرف دنیا کی طرف توجہ کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں لیکن بعض لوگ دنیا کو آخرت کے لئے ایک راہ جانتے ہیں اور دنیا کو آخرت کی کامیابی کے لئے استفادہ کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : انسان جو کام خدا کی خوشنودی کے لئے انجام دیتا ہے وہ باقی رہتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام خدا کے لئے تھا اس وجہ سے باقی و زندہ ہے اظہار کیا : صدیوں سے امام حسین علیہ اللسلام کی یاد اور کربلا کا واقعہ لوگوں کے دل میں زندہ ہے حالانکہ دشمنوں کی طرف سے دہشت گردانہ اقدام نے بھی اس یاد ، لوگوں کی محبت اور اس واقعہ پر کسی قسم کا اثر نہیں ڈال سکا ۔

انہوں نے عالمی سامراجی و استبدادی طاقتوں کی طرف سے ظلم و خوں خرابہ اور جوہری اسلحہ کے استعمال کی وجہ ان لوگوں کا آخرت پر ایمان نہ ہونا جانا ہے اور بیان کیا : جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ جوہری اسلحہ کے استعمال کو حرام جانتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے کہا : جو لوگ خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کو حاضر و ناظر جانتے ہیں وہ دوسروں پر ظلم نہیں کرتے اور بے گناہ لوگوں کو قتل نہیں کرتے ۔

حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے قائد انقلاب اسلامی و مراجع کرام کی اطاعت و پیروی کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : قائد انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کی اطاعت لوگوں کی بصیرت کی ترقی اور دشمنوں کی سازش ناکام ہونے کا سبب ہوتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬