28 December 2013 - 12:39
News ID: 6262
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور بیان کیا : امید ہے نو منتخب صدر شہریار خان اور ان کی ٹیم آزادی صحافت ، حق ،سچ اور عوام حقوق کی آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔
قائد ملت جعفريہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور بیان کیا : امید ہے نو منتخب صدر شہریار خان اور ان کی ٹیم آزادی صحافت ، حق ،سچ اور عوام حقوق کی آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پریس کلب راولپنڈی، اسلام آباد کے انتخابات 2013-14ء کیلئے کامیاب ہونیوالے جرنلسٹ پینل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے  نومنتخب صدر شہریار احمد خان، سیکرٹری جنرل طارق چوہدری اور سیکرٹری مالیات وقار ستی سمیت تمام عہدیداروں و گورننگ باڈی کے ممبران سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ آزادی صحافت، سچائی، عوام کے حقوق اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیںگے۔

انہوں نے کہا : صحافت ریاست کا اہم ستون ہے جبکہ موجودہ دور میں میڈیا کی ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ موجودہ دور میں آزاد میڈیا ملک کی بقاء، سالمیت ، استحکام اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتاہے اور امید ہے نو منتخب عہدیداران اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیںگے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬