24 December 2013 - 17:55
News ID: 6251
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ چہلم امام حسین (ع) کے جلوس امام بارگاہ حفاظت علی شاہ ، امام بارگاہ کرنل مقبول اور دیگر امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے اور چوک بوہڑ بازار پر اکٹھے ہوگئی۔
سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین (ع) کے جلوس امام بارگاہ حفاظت علی شاہ ، امام بارگاہ کرنل مقبول اور دیگر امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے اور چوک بوہڑ بازار پر اکٹھے ہوگئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کثیر تعداد میں علمائے کرام و شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران ، جعفریہ یوتھ کے نوجوان اور عزادران مظلوم کربلا کے ہمراہ آغاز ہی سے جلوس میں شریک رہے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے عزاداروں سے کہا : اس وقت ملک ایک نازک دور سے گزرہا ہے اتحادو و حدت تحمل، برداشت، بُردباری اور بھائی چارے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے شر پسند عناصر ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، علماء کرام اتحاد بین المسلمین کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس سازش کو بھرپور طریقے سے ناکام بنادیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : علماء کرام و عزاداروں امام حسین (ع) کو ہر حال میں اخوت و بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کی تلقین کرتے ہوے کہا : ہر ایسے قول و فعل سے گریز کیا جائے جس سے کسی بھی مسلک کے مقدسات توہین کا پہلو نکلتا ہو انتظامیہ اور پولیس سے امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون کیا جائے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انتظامیہ اور پولیس کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا : اہلیان راولپنڈی بالخصوص تاجر برادری کے تعاون اور مثبت رویئے کی تعریف کرتے ہوئے کہا : راولپنڈی میں امن و امان قائم رکھنے کا کریڈیٹ شہریان راولپنڈی کو جاتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬