‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2013 - 15:00
News ID: 6258
فونت
آیت‌ الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعت کی سب سے بڑی خدمت امام زمانہ (عج) کی خدمت ہے اسلامی نظام کی خدمت امام زمانہ کی خدمت ہے ۔
آيت‌ الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے پاسداران حفاظت انصار المهدی (عج) کے ممبروں سے ملاقات میں اسلامی نظام حکومت کی خدمت کرنے کو امام زمان (عج) کی خدمت کرنا جانا ہے اور بیان کیا : کوئی مقام و پسٹ اس سے بڑا نہیں ہے جو اسلامی حکومت کی خدمت کرنے والے شخص کا مرتبہ ہے ۔

انہوں نے امام زمانہ (عج) کی خدمت علماء اسلام کی ایک اہم خواہشات میں سے جانا ہے اور بیان کیا : خوش قسمتی سے ہمارے علماء کے نصیب میں یہ مناسب موقع پیش آیا ہے اس لئے اس غنیمت موقع سے اچھی طرح فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعت کی سب سے بڑی خدمت امام زمانہ (عج) کی خدمت ہے اظہار کیا : جو شخص دین و شیعت کی کامیابی و سربلندی کے راہ میں کوشش کرتا ہے وہ دنیا کی مادیات کی کوشش میں نہیں ہے بلکہ اس کا تنہا مقصد الہی اقدار کو زندہ کرنا ہے ۔

مجلس خبرگان رهبری میں تہران کے نمائندے نے اخلاص کو خدا تک پہوچنے کا راستہ جانا ہے اور وضاحت کی : الہی اقدار اخلاص کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے اور اس قدار کا موازنہ دنیوی مسائل سے نہیں کرایا جا سکتا ۔

آیت ‌الله مصباح یزدی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلامی روایات میں امام علی علیہ السلام کی فضیلتوں پر خاص توجہ دی گئی ہے بیان کیا : حضرت علی علیہ السلام کے تمام اقدامات خلوص کے ساتھ تھے جس کی وجہ سے کسی بھی عمل کو ان کے عمل سے موازنہ نہیں کریا جا سکتا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہر شخص کے اخلاص کا رتبہ دوسروں سے موازنہ کے قابل نہیں ہے وضاحت کی : جو شخص بھی اسلامی حکومت و اسلامی نظام میں خدمت کر رہے ہیں وہ مختلف اقدار کے مالک ہیں اور شاید لوگ بلند رتبہ پر ہیں لیکن اس سے جتنا فائدہ اٹھانا چاہیئے نہیں اٹھا رہے ہیں ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر نے امام زمانہ (عج) کی حکومت اور اسلامی نظام کے درمیان حلقہ اتصال کو پہچاننے کے ضرورت کی تاکید کی اور اظہار کیا : ولایت فقیہ کی حقیقی تفہیم اور اس کی پیروی اس راستہ تک پہوچنے میں مدد کرتی ہے ۔

آیت‌ الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی نظام کی خدمت کرنے میں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بیان کیا : اس راستہ میں ہر ذمہ داروں کو چاہیئے کہ اپنے میدان کے امور کی مشکلات کو پہچانیں اور گناہوں سے دور سماج کی خدمت کرے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬