‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2013 - 14:47
News ID: 6253
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے برجستہ شیعہ عالم دین و راہنما نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر ارسال کردہ پیغام میں کہا: انہوں نے جس خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سالمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔
سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ارسال کردہ خصوصی پیغام میں خطہ میں اسلامی مملک کی تاسیس کے حوالہ سے اپ کی کوششوں کو سراہا ۔


اس پیغام میں آیا ہے : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پرجوش عوامی جدوجہد کے ہمراہ جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سالمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔


60 سال گزرنے کے باوجود یہی مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ عوامی طبقات نے تو خاطر خواہ اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اور غربت، افلاس، تنگدستی اور دیگر مسائل و مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں لیکن حکمران طبقے نے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرنے میں تساہل سے کام لیا ہے۔


وطن عزیز کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں طبقاتی تفاوت، عدم مساوات، عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ حکمران طبقوں نے جو نظام رائج اور متعارف کرایا اس نظام میں عوام کی حالت زار کو بہتر بنانے سے زیادہ ان کے اپنے مفادات کا حصول اور تحفظ جیسے مقاصد کارفرما رہے ہیں جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔


حجت الاسلام نقوی نے کہا: قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروںکی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑاورانتشاروانارکی کا خاتمہ ہوسکے ، ظالم و مظلوم، قاتل و مقتول، دہشت گرد و امن پسندوں میں فرق کئے بغیر اور توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پرعمل پیرا رہ کر ھرگز ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب پورا نہ ہوسکے گا ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں دنیا کے عیسائیوں خصوصا سرزمین پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی : ملک کے تمام مکاتب و مسالک کے ہمراہ مسیحی بھائیوں نے بھی تشکیل پاکستان میں انتھک جدوجہد کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں پیش کیں اور اس وقت تعمیر پاکستان میں برابر کے شریک ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬