23 October 2013 - 15:59
News ID: 6069
فونت
رسا نیوزایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے عالم اسلام کوغدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی : زبان وحی سے اعلان غدیر اس کی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي غدير

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے  ارسال کردہ پیغام میں عالم اسلام کوغدیر کی مبارکباد دی ۔


اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین دین قرار دیا گیا ہو اور جس کی ترویج و اشاعت کے لئے رحمت للعالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کئے ہوں ‘ حج بیت اللہ کے بعد غدیر جیسے تاریخی میدان میں اس کی تکمیل کا زبان وحی سے اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اورعالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالاخر دنیائے عالم کو دین حق کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا کیونکہ دین اسلام ہی بالاخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح او ر نجات کا ضامن ہے۔


 ’’عید غدیر‘‘ کا دن تکمیل دین کی سند کے طور پر اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کے اعلان کے طور پر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے ، یوم غدیر امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت و امامت کے اعلان کا بھی دن ہے جنہوں پیغمبر گرامی کے جانشین  کے طور پر بعد از پیغمبر بیک وقت تطہیر نفس اور تطہیر نظام کی طرح ڈالی اور اسے عملی طور پر ثابت کردکھا۔


آپ نے تطہیر نفس کے لئے تقوی ، شب بیداری، عبادت، حسن سلوک، عاجزی، انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف، اعتدال، توازن، حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کے لئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ آپ کے اندر ذاتی اور اجتماعی رہنمائی کے لئے تمام خصوصیات اور شرائط موجود تھیں جس سے ایک عام انسان سے لے کر دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواہش مند شخص کے لئے مکمل استفادے کا سامان موجود ہے اور آپ کی سیرت و کردار اور عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


علامہ ساجد نقوی نے کہا: عید غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین حق کی سربلندی اور ترویج اور امام برحق حضرت علی ابن ابی طالب کے سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬