21 October 2013 - 15:17
News ID: 6061
فونت
22 اکتوبر سے ؛
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا تین روزہ اجلاس 22 اکتوبر سے مسجد و امام بارگاہ جامعہ الصادق کراچی کمپنی اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔
شيعہ علماء کونسل  پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا تین روزہ اجلاس، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں 22 اکتوبر سے مسجد و امام بارگاہ جامعہ الصادق کراچی کمپنی اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اس تین روزہ اجلاس میں ملک بھر سے ایس یو سی کے عهدیداران اور ذیلی شعبہ جات کے نمائندگان شرکت کریں گے۔


اجلاس کے دوران شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مجموعی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور مستقبل کیلئے پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔


نیز جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی صدور اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ اور مستقبل کے منصوبے بھی پش کریں گے۔


اس اجلاس سے شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر مرکزی راہنما خصوصی خطاب کریں گے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬