23 September 2013 - 10:15
News ID: 5972
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف واحدی نے پیشاور گرجاگھر خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو اسلام سے دور اور امن و انسانیت کا دشمن جانا ۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی نے پیشاور گرجاگھر خود کش حملہ کی شدید مذمت کی اور ان کے اہل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔


حجت الاسلام عارف واحدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے کہا: دہشت گردی سے نمازیوں اور مسافروں سے لے کر اعلٰی افسران تک سبھی عدم تحفظ کا شکار ہیں ، جب تک عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا نہیں جاتا، اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں۔


انہوں ںے دہشتگردوں کو اسلام سے دور اور امن و انسانیت کے دشمن بتاتے ہوئے کہا: پورا ملک بدامنی کی تصویر بنا ہوا ہے، اس لئے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کا اب وقت آ پہونچا ہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں کہا: ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔


انہوں نے دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک نہیں پہونچائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا بول بالا نہیں ہوسکتا جب دھشت گردی کی پناہ گاہ کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینک دیا جاتا ۔


حجت الاسلام عارف واحدی یہ کہتے ہوئے کہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کرنیوالوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا دین اسلام سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں بلکہ ان کا عقیدہ و مذہب صرف اور صرف شر، انسانیت سوزی، درندگی و سفاکی ہے کہا: اسلام رواداری، برداشت، تحمل اور امن کا مذہب ہے اور اقلیتوں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔


انہوں نے اخر میں پاکستان کے حالیہ سانحہ میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬