08 September 2013 - 16:28
News ID: 5900
فونت
اسلام آباد پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی - قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین نے اسلام پاکستان میں «دفاع وطن کنونشن» کے عنوان سے آج عظیم اجتماع کیا ۔
دفاع وطن کنونشن پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد شہید حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پارلیمنٹ ہاوس کے روبرو جناح ایونیو اسلام آباد میں منعقد «دفاع وطن کنونشن» نے اپنی فعالیتوں کا اغاز کیا ۔


پورے پاکستان سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت جناح ایونیو اسلام آباد حسینیوں کے جم غفیر سے چھلک رہا ہے اور پاکستانی میڈیا کنونشن کو بھرپو کوریج دینے میں مصروف ہیں ۔


کنونش کے ابتدائی سیشن سے حجت الاسلام عبد الخالق اسدی، حجت الاسلام مرتضٰی پویا، حجت الاسلام شبیر بخاری، حجت الاسلام عبد الحسین الحسینی، حجت الاسلام مقصود ڈومکی، شجاع رضوی، ذاکر شوکت رضا، زوار بسمل، اصغر عسکری اور دیگر نے خطاب کیا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬