03 September 2013 - 14:43
News ID: 5873
فونت
شام پر ممکنہ امریکہ حملہ کیخلاف؛
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناظرعباس تقوی نے کراچی پریس کلب میں ہونے والی ہنگامی پریس کانفرنس میں شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔
حجت الاسلام ناظرعباس تقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناظرعباس تقوی نے کراچی پریس کلب میں ہونے والی ہنگامی پریس کانفرنس میں شام پر ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف نمائش تا تبت سنٹر مرکزی مردہ باد امریکہ ریلی نکالنے کی خبر دی ۔


حجت الاسلام ناظرعباس تقوی نے اس پریس کانفرنس میں مندرجہ ذیل باتوں پر تاکید کی:


1- امریکہ کا مشرق وسطٰی میں جارحیت کا واحد مقصد اسرائیل کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے۔


2- عراق کی طرح شام میں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔


3- شام پر حملے کا مقصد صرف اور صرف حزب اللہ اور ایران کو کمزور کرنا ہے۔


4- پاکستان کی عوام شام کی عوام کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔


5- عرب ریاستیں امریکہ کی کٹھ پتلی حکومتیں بننے کے بجائے ہوش کے ناخن لیں۔


6- پاکستان کی حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن طور پر حق سچ کا ساتھ دے اور شامی عوام کی حمایت کرے۔


7- پاکستان سے دہشت گردوں کو عرب ریاستوں میں بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔


8۔ بدھ کے روز پریس کلب کراچی پر مظاہرہ، جمعہ کے روز سندھ بھر میں امریکہ و اسرائیل مردہ باد مظاہرے اور ریلیاں جبکہ اتوار کے روز نمائش تا تبت سینٹر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی جائے گی۔


واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں مولانا جعفر سبحانی، مولانا منظور حسین اور مولانا رجب علی حاتمی نے شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬